Fatima Jinnah Medical College New Website

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

 

ٹیکنالوجی طبی شعبہ اور خواتین کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ڈاکٹر عمر سیف کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خطاب

لاہور ، 23نومبر 2017ء : طبی شعبہ کی ترقی اور خواتین کو با اختیار بنانے ، علم حاصل کرنے اور معاشی مواقع کے حصول میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب کے مشیر،انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے ، پی آئی ٹی بی کی جانب سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جس طرح پی آئی ٹی بی ، صوبہ میں ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے، اسی طرح فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی طب کے شعبہ میں خواتین کو تیار کرنے والا ملک کا واحد ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ طب کے شعبہ میں ٹیکنا لو جی نے حیرت انگیز ترقی کی ہے، جس کے باعث دنیا بھر کے ماہرین طب کے تجربات کے بارے میں گھر بیٹھے آگہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طب کے شعبہ سے وابستہ ماہرین اور طلباء دنیاکی مختلف ویب سائٹس پر فری لانسنگ کے ذریعے اضافی اوقات میں گھر بیٹھے غیر معمولی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی نے صوبے میں چیف منسٹر ای روزگار سینٹرقائم کئے ہیں، جن میں 5 سینٹر صرف خواتین کے لیے مختص ہیں۔ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیے پنجاب ریذیڈنسی پروگرام کے تحت صوبے کے 27ہسپتالوں میں تعیناتی کے لیے 6ہزار درخواستیں وصول کی گئی ہیں،جن میں سے 2500سے زائد ڈاکٹروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے

Share This Post